20 جون، 2018، 1:06 PM

افغانستان طالبان کے حملوں میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان طالبان کے حملوں میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت کے ذرائع نے 2 پولیس اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کا بھی بتایا ہے، یہ حملے طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی سہ روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے ہیں، قندوز صوبے کے ضلع دشت آرچی میں کیے جانے والے حملوں کا نشانہ 2 پولیس چیک پوسٹیں تھیں۔

ان حملوں میں 7 سے زائد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں 19 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس سے قبل افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1881550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha